fbpx
آج کا ایشواخبار

اپوزیشن کا دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

ستمبر 25, 2020 | 4:30 صبح

اسلام آباد / لاہور /کراچی : وفاقی حکومت کی جانب سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں 262 فیصد تک اضافہ نالائقی، بدنیتی اور بدعنوانی کی ایک بڑی بھاری قیمت ہے جو بدقسمتی سے عوام روزانہ کی بنیاد پر چکا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہےکہ عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کی جیبیں بھرنے، عوام کو لوٹنےکےایجنڈے پرعمل پیراہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا، عمران خان کی حکومت ناکامی سے دوچار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button