fbpx
Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کی سست روی سے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، 4نئی کمپنیوں کولائسنس جاری

ستمبر 10, 2022 | 7:45 شام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 4نئی کمپنیوں کو ’انٹرنیٹ آف تھنگز(آئی او ٹی)لائسنس جاری کر دیئے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان نئی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر آئی او ٹی آپریٹرز کی لسٹ بھی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے جن نئی کمپنیوں کو آئی او ٹی لائسنس جاری کیے گئے ہیں

ان میں ’نو بائے (Noby) سالوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آئی او ٹی ٹیکنالوجیز (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایل سی سی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ویدر والے (WeatherWalay) (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ان کمپنیوں کو لائسنس 5 سال کی مدت کے لیے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید ہو سکے گی۔ پی ٹی اے کے مطابق نئی کمپنیوں کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 1996ءکے سیکشن 5کے تحت آئی او ٹی لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button