اخبارشہر شہر سے
نیو کراچی: مشتبہ شخص کے قبضے سے 7 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد
ستمبر 25, 2020 |
5:09 صبح

کراچی : نیوکراچی شفیق کالونی میں ایک شخص کے قبضے سے بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے بچے کی کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش ملی ہے، بچےکی شناخت 7 سالہ حارث کے نام سےہوئی جس کے جسم پر تشدد کےنشان ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ شخص کو علاقہ مکینوں نے گھیرے میں لے لیا تھا جس کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔
بچے کے چچا وسیم نے بتایا کہ بچہ جمعرات کی شام سے لاپتہ تھا اور ملزم سمیع اللہ مقتول کا پڑوسی رہ چکا ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی شکایات سامنے آئی تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تھانے منتقل کیا اور ملزم سمیع اللہ سے تفتیش جارہی ہے۔ بچے کی موت کا سبب جاننے کے لیے ڈی این اے اور کیمیکل ایگزامینیشن کے سیمپل لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔