fbpx
Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کی سست روی سے ستائے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری پی ٹی اے نے 4نئی کمپنیوں کو آئی او ٹی لائسنس جاری کردئیے

ستمبر 11, 2022 | 2:20 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 4نئی کمپنیوں کو ’انٹرنیٹ آف تھنگز(آئی او ٹی)لائسنس جاری کر دیئے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان نئی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر آئی او ٹی آپریٹرز کی لسٹ بھی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے جن نئی کمپنیوں کو آئی او ٹی لائسنس جاری کیے گئے ہیں ان میں ’نو بائے (Noby) سالوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آئی او ٹی ٹیکنالوجیز (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایل سی سی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ویدر والے (WeatherWalay) (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کو لائسنس 5 سال کی مدت کے لیے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید ہو سکے گی۔ پی

ٹی اے کے مطابق نئی کمپنیوں کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 1996ءکے سیکشن 5کے تحت آئی او ٹی لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button