fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

آپ اس چیز کو روز دیکھتے ہیں مگر ہم چیلنج کر سکتے ہیں کہ آپ اسے پہچان نہیں پائیں گے ، جانتے ہیں یہ کس کی تصویر ہے ؟ 

ستمبر 12, 2022 | 6:30 صبح

سورج کی جانب دیکھنا ہی ممکن نہیں اور اس کی واضح تصویر لینا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔ مگر ہمارے نظام شمسی کے ستارے کی نئی تصاویر

سامنے آئی ہیں جو Inouye سولر ٹیلی اسکوپ نے کھینچی ہیں۔ امریکی ریاست ہوائی میں اس ٹیلی اسکوپ نے اپنے کام کا آغاز اگست کے آخر میں کیا تھا اور اس حوالے سے سورج کی 2 تصاویر جاری کی گئیں۔ اسے دنیا کی سب سے طاقتور سولر ٹیلی اسکوپ قرار دیا گیا ہے جو سورج کا مشاہدہ انتہائی گہرائی میں جاکر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان میں سے ایک تصویر میں سورج کی سطح کے اس ماحول کو دکھایا گیا ہے جسے

chromosphere کہا جاتا ہے۔ اس تصویر میں 51 ہزار میل کے رقبے کو کور کیا گیا ہے۔ دوسری تصویر میں سورج کی سطح کو دکھایا گیا ہے جو بظاہر ایسی لگ رہی ہے جیسے ریت کو مائیکرو اسکوپ میں دیکھا جارہا ہو۔ ٹیلی اسکوپ کو فنڈز فراہم کرنے والی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر Sethuraman Panchanathan نے بتایا کہ اس ٹیلی اسکوپ سے ہمیں اپنے ستارے کے بارے میں کافی کچھ نیا جاننے کا موقع ملے گا۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button