fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

گلہری کی دراندازی نے بجلی کا بحران کھڑا کردیا،بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ہزاروں افراد متاثر

ستمبر 13, 2022 | 9:20 شام

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک )امریکی شہر ورجینیا بیچ (Virginia Beach) میں گلہری کی سب اسٹیشن میں داخل ہوکر ہزاروں افراد کی بجلی معطل

کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے شہر ورجینیا بیچ (Virginia Beach) میں 9 ستمبر کی صبح 8 بج کر 45 منٹ پر اچانک ہزاروں صارفین کی بجلی معطل ہوگئی۔جن صارفین کی بجلی منقطع ہوئی ان میں 2 اسکول بھی شامل تھے۔بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کی خاتون ترجمان بونیٹا بلنگسلے ہیرس (Bonita Billingsley Harris) نے بتایا کہ سب اسٹیشن میں ایک گلہری گھس گئی تھی، جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر بند ہوگیا اور

10 ہزار سے زائد صارف بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔بونیٹا بلنگسلے ہیرس نے مزید بتایا کہ ایک گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button