fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

ہیلمٹ نے موٹرسائیکل سوارکی 2بار زندگی بچا ئی ، ویڈیو جاری

ستمبر 16, 2022 | 2:44 شام

نئی دہلی (نیوزڈیسک ) دہلی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کا کیپشن ہے “خدا اس کی حفاظت کرتا ہے جو ہیلمٹ پہنتا ہے”،ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوتا ہے لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے وہ بڑی چوٹ سے بچ جاتا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دہلی پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ہیلمٹ پہنے شخص گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرا جاتا ہے

لیکن خوش قسمتی سے وہ بڑی چوٹ سے بچ جاتا ہے لیکن جیسے ہی وہ کھڑا ہوتا ہے جس پول سے وہ ٹکراتا ہے وہ سیدھا اس کے سر پر آ لگتا ہے لیکن ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے وہ اس بڑے حادثے سے بھی بچ جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button