fbpx
Tickerنیا دن نئی امید

اسکول کا پہلا دن، بچے نے سینڈوچ کی شکایت کر ڈالی, والدہ بھی حیران

ستمبر 16, 2022 | 3:57 شام

لاہور(نیوزڈیسک)اسکول کے پہلے دن ہی بچے نے مزیدار لنچ نہ ملنے پر اپنی والدہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بہت برا سینڈوچ تھا جس پر اس کی والدہ بھی حیران ہوگئیں۔اسکول کا پہلا دن سب کے لیے یاد گار ہوتا ہے اور والدین بھی بچوں کے پہلے دن کے حوالے سے خاصے پرجوش ہوتے ہیں۔ایسے ہی ایک بچے کے اسکول کے پہلے دن کو یاد گار بنانے کے لیے بچے کی والدہ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے

جس کے پیچھے ماں کا مقصد تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے تاثرات کو کیمرے میں محفوظ کریں گی لیکن بچے نے اپنی والدہ سے ملتے ہی ان کے بنائے سینڈوچ کی شکایت کر ڈالی۔بس سے اترتے ہی بچے نے کہا کہ امی وہ بہت برا سینڈوچ تھا جس پر اس کی والدہ ہنس پڑیں۔ویڈیو کو بچے کی والدہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جو کہ وائرل ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کے ہنسنے کی وجہ بھی بن رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button