fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

وزیراعظم کا بھارت کوکسی بھی مہم جوئی پرسخت انتباہ قابل تعریف ہے، عاصم باوجوہ

ستمبر 26, 2020 | 6:42 صبح

 اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی اورکشمیر، فلسطین اورعلاقائی امن کے بارے میں وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپنایا جس سے ہرپاکستانی کا سرفخرسے بلند ہوا۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ ہمارے عوام کو غربت سے نکالنے کا عہد اوربھارت کو کسی بھی مہم جوئی پرسخت انتباہ قابل تعریف ہے۔

عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیرہونے کا ثبوت دیا، وفاقی وزیرامورکشمیر

اسلام آباد: وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورکا کہنا ہے کہ عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اورسفیر ہونے کا ثبوت دیا۔

وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے وزیراعظم کے خطاب پربیان پراپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک بارپھرتاریخی خطاب کیا، عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اورسفیر ہونے کا ثبوت دیا۔ وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کو کشمیری عوام بھرپورسراہا رہے ہیں، وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے پر زور انداز سے پیش کیا، حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے، عمران خان کی گزشتہ سال کی تقریرکے بعد مسئلہ کشمیرپرعالمی حمایت میں زبردست اضافہ ہوا۔

علی امین گنڈاپورنے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم وبربریت کا جلد خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button