fbpx
Tickerنیا دن نئی امید

ڈالر کی سٹے بازی روکنے کے لیے حساس ادارے بھی حرکت میں آ گئے

ستمبر 17, 2022 | 6:11 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈالر کی سٹے بازی روکنے کے لیے حساس ادارے بھی متحرک ہو گئے۔ سٹے بازی روکنے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ حساس اداروں نے بھی کارروائیاں تیز کر دیں، ائیرپورٹس پر سختی شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی مسلسل پسپائی پریشان کن ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈالر کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی اور سٹے بازی روکنے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ حساس اداروں نے بھی کارروائیاں تیز کر دیں۔

حساس اداروں اور ائیرپورٹ ایجنسیوں نے ائیرپورٹس پر سختی شروع کر دی۔ائیرپورٹس پر حساس اداروں کی مشکوک سامان اور افراد کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔مقصد ڈالر کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے عمل کو روکنا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈالر کی مصنوعی طریقہ سے قلت پیدا کرنے والے سٹہ بازوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ امریکی ڈالر بلندیوں کا نیا ریکارڈ بنا رہا ہے تو دوسری جانب پاکستانی روپے کے زوال کا سفر بھی جاری ہے ۔

جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1.25روپے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت236.25روپے سے بڑھ کر237.50روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت241روپے پر برقرار رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3.10روپے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت فروخت243.40روپے سے بڑھ کر246.50روپے ہو گئی جبکہ 20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت282.80روپے سے بڑھ کر283روپے ہو گئی ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button