fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عاقب جاوید کی تنقید پر کراراجواب

ستمبر 20, 2022 | 11:31 صبح

کراچی(نیوزڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عاقب جاوید کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات ضرور کریں مگر کسی کی ذات پر حملہ نہیں ہونا چاہیے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ سابق پیسر نے میرے رن ریٹ کے حوالے سے جو کہا وہ میں نے نہیں س±نا لیکن انہیں کچھ بولتے ہوئے خیال کرنا چاہیے، وہ خود بھی کبھی کرکٹر رہے ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہم ان کی باتیں سنتے ہیں نہ ہی باہر کی باتیں اندر لے کر آتے ہیں،

سابق کرکٹرزبات ضرور کریں لیکن بحیثیت کھلاڑی آپ خود بھی ان تمام حالات سے گزرے ہوتے ہیں، انٹرنیشنل سطح پر کھیلنا کتنا مشکل اور کتنی ذمہ داری و دباو¿ والا کام ہوتا ہے یہ آپ سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بات ضرور کریں مگر کسی کی ذات پر حملہ نہیں ہونا چاہیے، میں پوری ٹیم کی بات کررہا ہوں نہ ہمیں فرق پڑتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے؟

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button