fbpx
اخبارلائم لائٹ

ایان علی نے ’ٹک ٹاک‘ کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

ستمبر 26, 2020 | 10:36 صبح

لاہور(لمحہ نیوز ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بھی میوزک اینڈ سوشل ایپ ’ٹک ٹاک‘ کی دُنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو اُن کے ’ٹک ٹاک‘ اکاؤنٹ کی پہلی ویڈیو ہے۔

ایان علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو تصاویر پر مبنی ویڈیو ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے مداحوں کو بتایا کہ ’اُنہوں نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور یہ اُن کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے۔ ایان علی نے مداحوں سے مزید کہا کہ ’وہ اُن کے حالیہ ایلبم کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں اور اُن کے ساتھ شیئر کریں۔‘

واضح رہے کہ ماڈل و گلوکارہ ایان علی کو ٹک ٹاک پر اب تک 264 صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ دوسری جانب ایان علی نے 15 گھنٹے قبل ہی اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک 19صارفین لائک کرچُکے ہیں۔

ایان علی نے ’ٹک ٹاک‘ کی دُنیا میں قدم رکھ لیا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button