fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

تعلیمی اداروں میں 2دن کی چھٹی ،طلبہ کی توموجیں ہوگئیں

ستمبر 20, 2022 | 8:07 شام

ریاض(نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں قومی دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں دو روزہ چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق یوم

الوطنی پر بدھ اور جمعرات کے روز تعطیل ہو گی جب کہ جمعہ اور ہفتہ چھٹی کے بعد اتوار کے اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔وزارت نے اعلان کیا ہے کہ اسکولوں کا عملہ و طلبہ بدھ سے ہفتہ تک چھٹی کریں گے۔ یہ نئے سیشن کی پہلی طویل ہفتہ وار چھٹی ہے۔23ستمبر کو سعودی عرب کا 92 واں قومی دن منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جمعرات کو سرکاری اداروں میں چھٹی ہو گی اور اتوار کو دفاتر کھلیں گے۔سعودی عرب

کے قومی دن پر حرمین ٹرین سے مکہ اور جدہ کا سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی کرایہ 9.2 ریال مقرر کیا گیا ہے۔حرمین سروس کے مطابق جدہ کے السلیمانیہ اسٹیشن سے مکہ مکرمہ کا یکطرفہ کرایہ 9.2 ریال رکھا گیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button