fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

لاہور میں خاتون کے اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ہوگیا،پولیس نے خاتون کوکیوں گرفتارکرلیا،وجہ جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ستمبر 20, 2022 | 11:00 شام

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور میں شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی

نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ اچرا میں بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی لبنیٰ نامی خاتون پولیس کی گرفت میں آگئی۔ذرائع کے مطابق 13 ستمبر کے روز خاتون کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا اور رہائی کے بدلے شوہر سے 10 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔پولیس کے مطابق لبنیٰ نے اپنے بہنوئی محسن کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا تھا۔ملزمہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ’میری شوہر سے لڑائی

ہوئی جس کے بعد میں اپنی کزن کے گھر گئی ادھر جاکر میں نے شوہر سے اپنے لیے پیسے مانگے تھے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اب تک اغوا کے 80 فیصد مقدمات خارج کیے جاچکے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button