fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ڈالر کتنےروپے کا ہوگیا؟

ستمبر 21, 2022 | 11:28 صبح

کراچی ( نیوزڈیسک) پاکستان میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس ملک میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر 1 روپے 9 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور ڈالر240 روپے کا ہوگیا، اس سے پہلے 28 جولائی 2022ء کو ڈالر239 روپے 94 پیسے کی بلندی پر پہنچا تھا جب کہ موجودہ دور حکومت میں ڈالر57 روپے7 پیسوں تک مہنگا ہوچکا ہے۔دوسری جانب ڈالر کی سٹے بازی روکنے کے لیے حساس ادارے متحرک ہو گئے،

سٹے بازی روکنے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ حساس اداروں نے بھی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ائیرپورٹس پر سختی شروع ہو گئی ہے کیوں کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی مسلسل پسپائی پریشان کن ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ڈالر کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی اور سٹے بازی روکنے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ حساس اداروں نے بھی کارروائیاں تیز کر دیں۔ حساس اداروں اور ائیرپورٹ ایجنسیوں نے ائیرپورٹس پر سختی شروع کر دی ہے ،

ائیرپورٹس پر حساس اداروں کی مشکوک سامان اور افراد کی تلاشی کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد ڈالر کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے عمل کو روکنا ہے، ڈالر کی مصنوعی طریقہ سے قلت پیدا کرنے والے سٹہ بازوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ادھر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن نہیں بتا سکتا کہاں تک جائے گی کیونکہ پھر ذخیرہ اندوزی ہو گی،

سیاسی استحکام ہو گا تو تمام مسائل حل کی طرف جائیں گے اور سیاسی استحکام کے لیے شفاف الیکشن ناگزیر ہیں اور کوئی راستہ نہیں ہے، عمران خان نے پٹرول اور بجلی سستی کی تو فنڈز بھی رکھے، کمپنیوں کے بھی ڈویڈنڈ سے ہمیں فنڈز حاصل ہوئے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 100 ارب روپے ہم نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی سے حاصل کیے تھے، موجودہ حکومت کی نااہلی تھی انہوں نے ڈیڑھ ماہ کوئی فیصلہ نہیں کیا، آئی ایم ایف نے موجوہ حکومت کو پروگرام ختم کرنے کی تنبیہ کی تھی، ہمارے دور میں برآمدات، ٹیکس وصولی، ترسیلاب زر تاریخی زیادہ رہیں، ہم نے آئی ایم ایف کو بتایا تھا کہ سستا پٹرول اور بجلی کی سبسڈی کیسے دیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button