fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

پی ڈی ایم کو جھٹکا: عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ستمبر 22, 2022 | 10:18 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا سے بڑی کامیابی مل گئی۔ 20 سال تک اے این پی سے وابستہ رہنے والے سینئر رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خان خٹک پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خورشید خٹک کو پارٹی کا مفلر پہنایا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر محمود خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگے،

پاکستان تحریک انصاف ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے خورشید خٹک 2018 عام انتخابات میں اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے۔ خورشید خٹک اے این پی کے پارلیمانی بورڈ ممبر اور صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری بھی رہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button