fbpx
Tickerشہر شہر سے

سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ، مزید کتنے افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ؟

ستمبر 22, 2022 | 3:14 شام

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، مزید 7 افراد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 576 ہو گئی ہے ۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے ، بلوچستان میں ایک جبکہ سندھ میں 6 افراد لقمہ اجل بنے ، 2 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ سیلاب اور بارشوں سے 392 پل ، 13 ہزار 93 کلومیٹر سڑکیں غرق ہو گئیں ،

۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 17 ہزار مویشی ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 17 ہزار423 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات کی شدید قلت ہے ، علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ملیریا اور ہیضہ سمیت دیگر وبائی امراض متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ ادھر سیہون اور بھان سعید آباد کا زمینی رابطہ 19 روز بعد بھی بحال نہ ہو سکا ،

لوگ کشتیوں کے ذریعے آمد و رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button