fbpx
Tickerلائم لائٹ

فحش فلمیں بنانے کاکیس‘ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندراپہلی مرتبہ کھل کر بول پڑے

ستمبر 22, 2022 | 4:23 شام

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ اس معاملے پر لب کشائی کی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راج کندرا نے کہا کہ یہ سب وقت کا کھیل ہے کیونکہ انصاف ہوگا۔ اپنی تصویر کے اوپر راج کندرا نے تحریر کیا کہ اگر آپ مکمل کہانی نہیں جانتے تو اپنا منہ بند رکھیے۔ ٹوئٹ میں اپنے پیغام میں راج کندرا نے لکھا کہ آج انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی ملے ایک برس ہوگیا ہے۔

یہ سب وقت کا کھیل ہے، انصاف ہوگا اور سچ جلد سامنے آئے گا۔راج کندرا نے اپنے چاہنے والوں کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا جبکہ ٹرولرز کو ٹرول کرتے ہوئے انہوں نے تحریر کیا کہ آپ لوگوں نے مجھے مزید مضبوط بنایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button