fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

وقار یونس کی چھوٹی انگلی کیوں نہیں ہے ؟ ماضی کا ایسا حیران کن واقعہ جو پڑھ کر آپ بھی کانپ جائیں گے

ستمبر 23, 2022 | 12:00 صبح

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس سے متعلق بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ایک حادثے میں ان کی

’چھوٹی انگلی‘ ضائع ہوگئی تھی۔ سابق کپتان وقار یونس نے بتایا تھا کہ نہر میں نہانے کے لیے کزنز کے ساتھ اکثر دوپہر کو جایا کرتا تھا، ایک دن پُل کے اوپر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا جب میں میرا پاؤں پھسلا اور میری انگلی وہیں پھنس گئی لیکن میرے وزن کی وجہ وہ ہاتھ سے الگ ہو گئی اور میں نیچے گر گیا تھا۔ وقار یونس کی انگلی نہ ہونے سے متعلق وسیم اکرم نے اے اسپورٹس کے پروگرم میں میچ کا

دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک میچ میں وقار نے آسان کیچ چھوڑ دیا تھا میں نے ان سے پوچھا کہ آسان کیچ کیوں چھوٹ گیا اس پر وقار نے مجھے یہی انگلی دکھائی کہ یہاں سے کیچ نکل گیا۔‘ وقار یونس نے بھی اعتراف کیا کہ ’یہ پرانی بات ہے ہوسکتا ہے کہ میں نے کیچ چھوٹنے پر یہ بہانہ بنادیا ہو۔‘ سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اکثر اپنے ہاتھ دکھاتا تھا وہ دیکھتے تھے کہ

ایک انگلی نہیں ہے اسی دوران میں دوسرا ہاتھ دکھا دیتا تھا جس میں پانچوں انگلیاں موجود ہوتی تھیں۔ وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ ان کی چار انگلیاں ہیں اس پر وسیم اکرم نے کہا کہ ’تم تین سال کیا سوتے رہے ہو۔‘ مصباح الحق نے کہا کہ وقار بھائی اس کا نقصان آپ کو تو نہیں ہوتا ہوگا بلکہ دوسرے بولرز کو ہوتا ہوگا کیونکہ جب آپ فیلڈنگ کررہے ہوتے ہوں گے تو اکثر گیند ہاتھ سے نکل جاتی ہوگی۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button