fbpx
Tickerشہر شہر سے

فواد چوہدری نے چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم قرار دے دی

ستمبر 22, 2022 | 11:30 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے

متصادم ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔ اسی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123سیٹوں پر ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟اس پر

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام اس اسمبلی کو نمائندہ نہیں سمجھتے، الیکشن اخراجات سے زیادہ قیمت ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی دے رہے ہیں، جس سے انتخابات روکے گئے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button