fbpx
Tickerشہر شہر سے

پی آئی اے کے ملازم نے ٹیک آف سے قبل ہی طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ کھول دی، پھر کیا ہوا ، دیکھیں 

ستمبر 23, 2022 | 1:00 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ذہنی تھکاوٹ کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا جاتا حالانکہ اس سے کام کے معیار اور کارکردگی پر انتہائی

منفی اثر پڑتا ہے۔ اب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ملازم ہی کو دیکھیے جو طویل ڈیوٹی سے ذہنی تھکان کا شکار ہونے کے باعث غلطی سے ٹیک آف سے قبل ایمرجنسی سلائیڈ کھول بیٹھا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ واقعہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر پیش آیا جہاں پی آئی اے کی پرواز پی کے 300اسلام

آباد کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔جہاز جب رن وے پر موجود تھا۔ عملے کے کسی فرد نے غلطی سے ایمرجنسی سلائیڈ کھول دی، جو کسی ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو طیارے سے فوری طور پر باہر نکالنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کو کیبن کریو کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے فضائی عملے کو 16گھنٹے تک ڈیوٹی کرنی پڑ رہی ہے۔

اس کے برعکس پرائیویٹ فضائی کمپنیوں کا عملہ 12گھنٹے ڈیوٹی کرتا ہے۔ اسی طرح پی آئی اے اپنے عملے کے اراکین کو ماہانہ 5چھٹیاں دیتی ہے جبکہ نجی کمپنیاں 9چھٹیاں دیتی ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button