fbpx
اخبارسوشل میڈیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں نرسری سے آٹھویں کلاسیں شروع،پنجاب اور کے پی میں پرائمری سکول 30 ستمبر سے، بلوچستان میں فیصلہ موخر

ستمبر 28, 2020 | 4:55 صبح

کراچی/لاہور/پشاور/کوئٹہ : کراچی سمیت سندھ بھر میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا آغاز  ہوگیا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پرائمری سکول تیس ستمبر سے کھولے جا رہے ہیں جبکہ کورونا کیسز کے باعث بلوچستان میں پرائمری سکول کھولنے کا فیصلہ موٗخر کر دیا گیا ہے۔

سندھ بھر میں نویں تا بارہویں تک تعلیمی ادارے 15ستمبر کوکھل چکے ہیں جس کے بعد نویں اور دسویں جماعت سے کالجوں تک کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔

صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 21 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعتوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کیا تھا جسے آج سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق تمام سکولوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا، بیمار طلبا یا اساتذہ سکول نہیں آئیں گے جب کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے والےسکولوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پرائمری سکول 30 ستمبر کو کھولے جائیں گے جب کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پرائمری سکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button