fbpx
اخبارشہر شہر سے

کراچی: نماز کے دوران پیش امام قاتلانہ حملے میں زخمی

ستمبر 28, 2020 | 6:12 صبح

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم شخص نے پیش امام پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مسجد میں دوران نماز پیش امام پر حملے کا واقعہ پیش آیا جہاں توقیر قریشی نامی ملزم نے پیش امام پر حملہ کیا، ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ قاری عبدالصمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے پیش امام پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی جس میں ملزم کو سنت نماز کی ادائیگی کے دوران پیش امام پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں مسجد میں موجود نمازیوں کو حملہ آور کو پکڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، گرفتارملزم سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button