fbpx
Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

صارفین کے لئے اہم خبر:اب موبائل فون پر کال پر کتنا ٹیکس ہوگا؟

ستمبر 30, 2022 | 4:37 شام

لاہور(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے 5 منٹ سے زیادہ موبائل فون کال ہونے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چارج کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کی اپیل منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موبائل کال 5 منٹ سے زیادہ ہونے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چارج کرنے کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے موبائل کال 5 منٹ سے زیادہ ہونے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چارج کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کی سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل منظورکرلی۔سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیل کو دیگر اپیلوں کے ساتھ یکجا کرنے اور تمام اپیلوں کو ایک ماہ کے اندر سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ ایف بی آر نے موبائل کال 5 منٹ سے بڑھنے پر 75پیسے فی کال ایکسائز ڈیوٹی عائد کی تھی ،

جس کے بعد موبائل کمپنیوں نے ایکسائزڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button