اخبارسب کے لیے سب کچھ
طلال چوہدری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، عائشہ نے فون کر کے بلایا ، ن لیگ تحقیقاتی کمیٹی
ستمبر 29, 2020 |
9:07 صبح

لاہور: مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروادی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم ليگ ن کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نےاپنی رپورٹ راناثناء اللہ کو جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری تنظيم سازی کےسلسلے ميں عائشہ رجب علی کے گھر نہيں گئے تھے۔
طلال چوہدری ایم این اے عائشہ رجب کے بلوانے پر ان کے گھر گئے تھے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نےتنظيم سازی کاجھوٹ بولا۔ طلال چوہدری کاجھگڑا عائشہ رجب علی سے تھا۔
طلال چوہدری کا ایم این اے عائشہ رجب کے بھائی سے جھگڑا ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ يہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔اگرکوئی فريق شکايت کرے گا تو پارٹی ايکشن لے گی۔