fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

بھاری بھرکم بجلی کا بل دیکھ کر خاتون ہوش کھو بیٹھی

اکتوبر 9, 2022 | 1:04 صبح

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں 25 سالہ خاتون اُس وقت حواس باختہ ہوگئی جب ایک دن کے بجلی کے بل نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلز نامی خاتون اپنی چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ فلیٹ میں اکیلی رہتی ہیں۔ آج جب اتفاق سے ان کی نظر بجلی کے میٹر پر پڑی تو انہوں نے اپنا سر پکڑ لیا۔ میلز کا یومیہ بجلی کا بل کبھی بھی ایک اعشاریہ 80 پاؤنڈز سے زیادہ نہیںآیا لیکن آج یہ اچانک 42 ہزار 810 پاؤنڈز سے تجاوز کر گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ بجلی کا میٹر دیکھ کر مجھے دل کا دورہ پڑنے والا تھا، میں حواس باختہ ہوگئی تھی، گھر میں بجلی کی چیزوں کو بہت سنبھال کر استعمال کرتی ہوں، گھر میں زیادہ تر لائٹیں بند رکھتی ہوں۔ میلز نے بتایا کہ ماہانہ بل 57 پاؤنڈز آتا ہے جس میں 46 پاؤنڈز بجلی اور 11 گیس کے شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی میٹر ریڈنگ ملک بھر کے دیگر خاندانوں پر اثر انداز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button