fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

برسلز، بریگزیٹ کے بعد نئے معاہدوں پر مذاکرات جاری

ستمبر 29, 2020 | 11:24 صبح

یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، یہ  یورپین دارالحکومت برسلز میں جاری مذاکرات کا 9واں دور ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس کے پہلے روز اس حوالے سے کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے، ان مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان جو موضوعات گفتگو کا حصہ ہیں ان میں ایک دوسرے کے علاقوں میں موجود شہریوں کا مستقبل، مختلف سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کے طریقہ کار، باہمی تجارت، آمدورفت کے اصول اور دیگر موضوعات شامل ہیں ۔

پیر کے روز شروع ہونے والے مذاکرات کا یہ دور جمعرات تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ 2019ء کے اختتام پر بریگزیٹ کے بعد سے شروع ہونے والے تعلقات کے عبوری دور کا عرصہ ایک سال مقرر کیا گیا تھا جو اس سال دسمبر میں ختم ہوجائے گا۔

یورپین یونین نے ستمبر کے اختتام تک اس کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کی تھی لیکن بوجوہ یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

یونین کی شدید خواہش ہے کہ ان جاری مذاکرات پر کوئی ٹھوس پیش رفت ہو تاکہ اسے یورپین پارلیمنٹ سے اس کی توثیق کا موقع مل جائے ۔

ان مذاکرات میں یورپین یونین کی نمائندگی بریگزیٹ کے چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے جبکہ برطانیہ کی نمائندگی ڈیوڈ فراسٹ کر رہےہیں ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button