fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

دماغ کی 9گھنٹے کی طویل سرجری کے دوران مریض باجا بجاتا رہا

اکتوبر 17, 2022 | 4:46 شام

اٹلی(ویب ڈیسک)اٹلی میں دماغ کی 9گھنٹے کی طویل سرجری کے دوران مریض باجا بجاتا رہا ۔تفصیلات کےمطابق 9گھنٹے طویل سرجری کے دوران ایک مریض سیکسوفون (موسیقی کا ایک آلہ) پر من پسند دھنیں بجاتا رہا۔ڈاکٹر کی جانب سے 35 سالہ موسیقار کے دماغ میں رسولی تشخیص کی گئی تھی جس کی سرجری کیلئے وہ اسپتال آیا۔9 گھنٹے پر مشتمل دماغی سرجری کے دوران مریض نے 1970 کی دہائی کا مشہور گانا لوو اسٹوری کی دھن بجائی اور ساتھ ہی وہ اٹلی کے قومی ترانے کی دھن بھی بجاتا رہا۔

سرجری کے دوران مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا تاکہ سرجن کو یقین رہے کہ مریض کے اعصاب فعال ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ز نے کہا کہ موسیقار کی دماغی سرجری کامیاب رہی اب وہ ایک عام صحت مند فرد جیسی زندگی گزار سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button