fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

فضل الرحمان کو نوٹس پر نیب کا یو ٹرن،،، مولانا کی بجائے اب کیپٹن (ر) صفدرکی طلبی

ستمبر 30, 2020 | 3:12 صبح

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 8 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب خیبر پختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔ علاوہ ازیں نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ نیب کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیب خیبر پختونخوا کی طرف سے مولانافضل الرحمان کو پیش ہونے کے لیے ایک سمن جاری کیا گیا تھا تاہم مولانا کی طرف سے حکومت پر کڑی تنقید کے بعد نیب خیبر پختونخوا کی طرف سے مذکورہ سمن سے دستبردار ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button