fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

سیکڑوں سرکاری افسران کی چھُٹی کرانے کا فیصلہ، نیا حکومتی منصوبہ سامنے آ گیا

الزامات کی زد میں آنیوالے

ستمبر 30, 2020 | 6:32 صبح

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مختلف الزامات کی زد میں آنے والے سرکاری افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ کرپٹ، نکمے اور نیب زدہ افسران کی نشاندہی اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے منظور کردہ رولز 2020 کے تحت کرپشن میں ملوث ملازمین، نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے والے، کارکردگی نہ دکھانے والے اور دو مرتبہ سپر سیڈ کیے جانے والے افسران کو ریٹائر کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی بنائی گئی اعلیٰ سطح کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ہوں گے جب کہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ کے نمائندے، وزارت قانون و انصاف کےایڈیشنل ڈرافٹس مین اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button