fbpx
Tickerشہر شہر سے

اعظم سواتی سے منسوب غیر اخلاقی ویڈیو اصلی یا جعلی؟ بڑی خبر آگئی

نومبر 6, 2022 | 7:38 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی۔ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں ویڈیو فیک ہے،ان سے منسوب فحش ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا۔یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی جس سے ثابت ہوا ہے کہ ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے، چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اعظم سواتی ایف آئی اے کو تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات تحریر کر دیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button