fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

زیادتی کا الزام ، کروڑوں پاکستانیوں کا پسندیدہ کرکٹر گرفتار

نومبر 6, 2022 | 11:18 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا سڈنی میں زیادتی کے الزام میں گرفتار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے ریپ کا الزام لگایا، خاتون کی ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی، دانشکا گوناتھیلاکا پر چار مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائش گاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا کو ریپ کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم دانشکا گوناتھیلاکا کے بغیر ہی

آج وطن واپس روانہ ہو گئی ہے۔ دانشکا تین ہفتے پہلے انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تھے، ان کی جگہ ایشن بندارا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ٹیم منیجمنٹ نے اسکواڈ سے باہر ہونے ہر دانشکاگونا تھیلاکا کو وطن واپس نہیں بھیجا بلکہ انہیں اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں رکھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button