fbpx
Tickerشہر شہر سے

سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا گیا ، وجہ کیا بنی ؟ 

نومبر 6, 2022 | 12:59 شام

وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گریڈ

21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس لاہور پر

بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button