fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

نومبر 6, 2022 | 7:26 شام

تنزانیہ کے بوکوبا ائیرپورٹ پر اترنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی

پریسجن ائیر کی پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھا کہ علاقے کی وکٹوریہ جھیل میں گرگیا، حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ حکام کے مطابق ایک مسافر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 15 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثے کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا جس نے اگست 2010 میں پہلی اڑان بھری تھی۔مقامی حکام

کے مطابق پرواز PW-494 دارالسلام سے بوکوبا پہنچی تھی، ایک اور اطلاع کے مطابق طیارے میں عملے کے علاوہ 43 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریسکیو کا کام جاری ہے جس میں مقامی ماہی گیروں کی بڑی تعداد اور رضاکار امدادی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button