fbpx
Tickerسوشل میڈیا

بے شک اللہ تعالیٰ جسے چاہتاہے ہدایت دیتاہے،مشہور فرانسیسی اداکارہ میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا

نومبر 6, 2022 | 7:52 شام

مکہ المکرمہ(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی اداکارہ اور ماڈل میرین الہیمر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ

پر میرین الہیمر نے ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کلمہ شہادت پڑھ رہی ہیں۔انہوں نے یہ وڈیو مکہ مکرمہ سے شیئر کی جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے موجود ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے خوشی والے دن کے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ ماہ قبل ہی اسلام قبول کرچکی تھیں اور یہ تبدیلی ان کی روح، دل اور دماغ کا انتخاب ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ اپنی پیشہ ورانہ اور نجی

زندگی کے معاملات پر دوبارہ غور کررہی ہیں۔واضح رہے کہ میرین الہیمر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button