fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

پاکستانی روپے کی ایک بارپھربے قدری، ڈالر مزیدمہنگا ہوگیا

نومبر 7, 2022 | 10:51 صبح

کراچی(ویب ڈیسک)امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اڑان جاری ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 238 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42095 پر آ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button