fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

’سارا نظام چلانے والی ذات اللہ کی ہے‘قوم سے سیمی فائنل کیلئے دعاؤں کی درخواست۔۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے بازمحمد رضوان کی عوام سے اپیل

نومبر 7, 2022 | 5:40 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات بھی شیئر کیے جا رہے ہیں اور اب قومی ٹیم سیمی فائنل کی تیاریوں کے لیے سڈنی پہنچ چکی ہے جہاں بدھ کے روز شاہینوں کا مقابلہ کیویز سے ہو گا۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی

رمیز راجا نے بھی قرآن پاک کی سورہ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی تھی جبکہ فخر زمان نے لکھا کہ دیکھا قدرت کا نظام۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے۔محمد رضوان کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے، پاکستان کو بہت مبارک، برائے مہربانی ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button