fbpx
Tickerسوشل میڈیا

معروف ترین گلوکارکی لاش گھر کے واش روم سےبرآمد۔۔۔مداحوں کو بڑا دھچکا

نومبر 7, 2022 | 5:41 شام

 

نیویارک(نیوزڈیسک ) 34 سالہ معروف امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی باتھ ٹب سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چائلڈ پاپ

سٹار کے طور پر آئی وانٹ کینڈی جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے 34 سالہ امریکی گلوکار ایرن کارٹر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ایرن کارٹر کی لاش کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر میں ان کی رہائش گاہ میں باتھ ٹب سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکار کے گھر سے مدد کیلئے کال موصول ہوئی پولیس اہلکار صبح 10 بج کر 58 منٹ پر کارٹر کے گھر پہنچے تو وہاںانہیں گلوکار کی لاش

ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایرن کارٹر کی موت کی وجہ جاننے کیلئے جانچ پڑتال کر رہی ہے تاہم ابتدائی طورپر اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button