fbpx
Tickerلائم لائٹ

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی فلم کے دوران سر پر چوٹ ۔۔۔6 ماہ کیلئے یادداشت بھی چلی گئی ۔۔۔بالی ووڈ کی فٹنس کوئین دیشا پٹانی کا بڑا انکشاف

نومبر 7, 2022 | 5:42 شام

 

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی فٹنس کوئین دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ “سلمان خان کی فلم “بھارت” کی شوٹنگ کے دوران اُن کی یادداشت چلی

گئی تھی”۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارواں کو اپنی فٹنس کا خیال رکھنے کیلئے روز گھنٹوں ورزش کرنی پڑتی ہے ۔ ایسی ہی ایک اپنی فٹنس کا خیال رکھنے والی اداکارہ دیشا پٹانی بھی ہے ،جو کہ ورزش کے ساتھ مارشل آرٹس اور جمناسٹک کی مشقیں بھی باقاعدگی سے کرتی ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ دیشا پٹانی نے بتایا کہ” جب میری شوٹنگ نہ ہو تو جمناسٹکس میں خود کو مصروف رکھتی ہوں۔ جمناسٹ ہونے

کے لیے آپ کو بہادر بننا ہوتا ہے۔ میں آج جس مقام پر ہوں وہاں تک پہنچنے میں مجھے بہت وقت لگا ہے۔ جب آپ اپنی ہڈیاں اور اپنے گھٹنے تڑواتے ہیں تب ہی کسی مقام پر پہنچتے ہیں”۔دیشا پٹانی نےانٹرویو میں انکشاف کیا کہ “2019 میں سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم “بھارت” میں ان کے کردار کی مناسبت سے وہ جماسٹکس شوٹنگ کرارہی تھیں، اسی دوران پیچھے کی جانب مڑنے کا کرتب دکھارہی تھیں کہ سر کے بل جاگری۔اداکارہ نے

بتایا کہ” اس حادثے میں ان کے سر پر چوٹ آئی اور ان کی یاداشت چلی گئی تھی”۔ انہوں نے بتایا کہ “ان کی یاداشت کی بحالی کو کو 6 ماہ کا عرصہ لگا اور کئی مہینے علاج جاری رہا”۔یاد رہے کہ اداکار ہ دیشا پٹانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” ایک ویلن ریٹرنز “میں نظر آئی تھیں جس کے بعد وہ جلد اپنی آنے والی فلم “یودھا “میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button