fbpx
Tickerسدا بہار

ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

نومبر 9, 2022 | 4:47 شام

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا میں چترال،دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، ناران، کوہستان، ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔مانسہرہ ، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، بالاکوٹ، وزیرستان، بنوں ، کوہاٹ، کرک ، ٹانک، وانا، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم،اٹک ، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب بھکر، گوجرانوالہ ،گجرات، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، قصور، ساہیوال، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ ، بارکھان، پشین، سبی، کوہلو، لورالائی، مستونگ،زیارت ،چمن، مو سی ٰ خیل،ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں گرج چمک اور تیز ہوا ؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button