fbpx
اخباروومنزہ

مشہور سفید فام خواتین کے انسٹاگرام اکاؤنٹس، سیاہ فام خواتین کے سپرد

اکتوبر 2, 2020 | 11:16 صبح

یہ قدم برطانیہ سے شروع ہوا ہے جس کا نام ’یوکے بلیک ہسٹری منتھ‘ رکھا گیا ہے جسے مائک یوکے نامی تنظیم نے شروع کیا ہے۔ اس کی بدولت سیاہ فام خواتین کی محنت، زندگی اور جدوجہد کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اس ضمن میں 70 سے زائد سفید فام خواتین نے اپنے اکاؤنٹس سیاہ فام مشہور خواتین کے حوالے کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام 70 فیصد مشہور خواتین کا تعلق فلم، ذٓرائع ابلاغ، تحریر اور شوبز کی دنیا سے  ہیں اور مجموعی طور پر 17 کروڑ 50 لاکھ افراد انہیں انسٹاگرام پر پڑھتے ہیں۔

سی این این کی ممتاز صحافی کرسچیان امانپور کا اکاؤنٹ بکر پرائز لکھاری برنرڈائن ایواراسٹو کے پاس آیا ہے۔ جبکہ براڈکاسٹر جون سرپونگ وکٹوریا گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم کا اکاؤنٹ استعمال کریں گے جن کے فالوور کی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہے۔ ایما ڈٰیبری  گوینث پیلٹرو کا اکاؤنٹ استعمال کریں گی۔

دوسری جانب برطانوی فیشن جریدے کی کینیا ہنٹ ایلیکسا چیونگ کا اکاؤنٹ سنبھالیں گی۔ اس تمام مہم کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی طرح سیاہ فام خواتین کی آواز، مسائل اور جدوجہد کو دنیا کے سامنے رکھا جائے۔ یوکے مائک کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ سیاہ فام خواتین کے معاملات کو بڑھا کر دکھایا جائے۔

اس مہم میں

 #ShareTheMicUK  اور #ShareTheMicNow

کے ہیش ٹیگ استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ قدم ووگ میگزین کی اشاعتی مینیجر وینیسا کنگوری اور ان کے ساتھیوں کی ایما پر شروع کیا گیا ہے۔ اب اس مہم میں تازہ شرکت مشہور فلم اسٹار جولیا رابرٹس کی ہوئی ہے۔

تجزیہ کاروں نے اسے نسل پرستی کے خاتمے کے زمرے میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button