fbpx
Tickerسدا بہار

سردیوں کاآغاز؛سوات اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری

نومبر 14, 2022 | 10:14 صبح

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوگئی۔سوات مالم جبہ کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آنے لگی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی جب کہ اسلام آباد، ملتان، بہاولپور ،چیچہ وطنی ،سرگودھا،گجرات، مری، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button