fbpx
Tickerسدا بہار

ملک میں مزیدبارشیں ہوں گی یا نہیں؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

نومبر 15, 2022 | 2:11 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، میاں چنوں، بہاولپور اور ملتان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ساتھ ہی ساتھ بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button