fbpx
اخبارشہر شہر سے

نجی سکول گارڈ پر تشدد کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کا ’برا‘ انجام

اکتوبر 3, 2020 | 4:08 صبح

بورے والا: نجی سکول میں داخلے کے وقت تعارف مانگنے اور ٹمپریچر چیک کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

گزشتہ روز  بورے والا کے سکول میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کے سکول دورے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دورے کے موقع پر مسلح گارڈز بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ تھے اور اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے گارڈ کو اپنا تعارف کرائے بغیر اندر جانے کی کوشش کی تو سکول گارڈ کے روکنے پر اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈز نے نجی سکول کے گارڈ کو روک دیا اور اسلحہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ سکول میں داخل ہوگئے جب کہ واپس جاتے ہوئے گارڈز نے سکول گارڈ کو دھکے دیے اور زدوکوب کیا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا جس  کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے، سکول گارڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button