fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

ٹریفک حادثہ،درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،کتنا جانی نقصان ہو گیا؟ افسوسناک خبر

نومبر 21, 2022 | 12:00 شام

دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں پونے بنگلور ہائی وے پر ٹینکر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پونے بنگلور ہائی وے پر نوالے پل کے قریب پیش آیا، ٹرک کی گاڑیوں کو ٹکر کے نتیجے میں 50 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 38 افراد زخمی ہوئے جبکہ 48 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button