fbpx
Tickerنیا دن نئی امید

نئے آرمی چیف کا اعلان کب ہوگا، خواجہ آصف نے بتادیا

نومبر 21, 2022 | 3:39 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں مختلف امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا پراسس شروع ہو گیا ہے، اس معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے،

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے اور نا ہی کوئی ڈیڈ لاک ہے اوراس سب میں پاک فوج کی لیڈرشپ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button