fbpx
Tickerلائم لائٹ

اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

نومبر 22, 2022 | 11:16 صبح

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر جَلد ماں بننے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ’بے بی شاور‘ سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں ارمینہ خان کو ہلکے خاکی رنگ میں ملبوس خوبصورت پس منظر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ارمینہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ماں بننے کے مرحلے کو اپنے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت اور بڑا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

ارمینہ خان کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے خوب مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 2020 کے آغاز میں فلم ’جانان‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے دوست فیصل خان سے شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button