fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

پولیس اہلکار قتل کیس؛ ملزم کے والدین کا بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار

نومبر 22, 2022 | 4:51 شام

کراچی(ویب ڈیسک ) ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم خرم نثار کے والدین نے بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے ملزم خرم نثار کے والدین کا بیان ریکارڈ کرلیا جس میں ملزم کے والدین نے خرم نثار سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔پولیس کے مطابق والدین نے بیان میں کہا ہمیں نہیں معلوم کہ اس وقت خرم کہاں ہے، خرم سال میں ایک دفعہ پاکستان آتا ہے اور وہ پاکستان آکرکیا کرتا ہے ہمیں نہیں معلوم۔والدین نے اپنے بیان میں کہا کہ خرم کی حرکتوں کے ہم بالکل بھی ذمےدار نہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ خرم کے بیان کے بعد اس کے والدین کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button