Tickerشہر شہر سے
پی ٹی آئی مارچ؛ راولپنڈی اسلام آباد میں میڑو بس آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ
نومبر 25, 2022 |
8:12 شام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مارچ کے پیش نظر راولپنڈی-اسلام آباد میں ہفتے کو میٹرو بس آپریشن
معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی مارچ کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 5 اہم مقامات کو آج سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق 25 نومبر سے ہی فیض آباد، کورال چوک ،چھبیس نمبر چونگی، بے نظیر چوک سے داخلی راستے بند رکھنے
سمیت فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پربھاری نفری بھی تعینات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔