fbpx
Tickerآج کا ایشو

ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی: عمران خان

نومبر 27, 2022 | 10:42 صبح

 

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے

سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں جلسہ کیا گیا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر پارٹی قیادت نے بھی خطاب کیا۔پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب جلسہ قرار دیا جبکہ حکمران جماعت میں شامل اتحادیوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کو ایک فلاپ جلسہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیاں توڑنے

والا بیان دیا لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں۔اب اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button